پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے ہرا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

پشاور زلمی نے راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 17ویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ مجیب الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے روومین پاول نے 64 رنز بنائے۔

حسیب اللہ 50 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 56 جبکہ عامر جمال 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔صائم ایوب 1 جبکہ کپتان بابر اعظم اور محمد حارث کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com