پشاور زلمی کے بابر اعظم اور مینڈس نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پا کستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹرز بابر اعظم اور کوشال مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔

جمعرات کو پی ایس ایل 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کے خلاف 246 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس جوڑی نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے 2021 میں 176 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں