85
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 18 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کیا ہے اور امکان ہے کہ سپریم کورٹ کی فل کورٹ تشکیل دی جائے گی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد بنچ تشکیل دیں گے۔
پی ڈی ایم کے دور حکومت میں یہ بل دونوں ایوانوں سے پاس ہوا تھا جس کے تحت چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کا اختیار محدود ہو جائے گا۔
نئی قانون سازی کے تحت نواز شریف کو نوٹس پر ہی ملنے والی سزا کے خلاف اپیل کا حق مل گیا، یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر جماعتیں بھی فیصلوں کو چیلنج کر سکیں گی۔