پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کے لیے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کے لیے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی براڈ شیٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

براڈ شیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے شریف خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاشی کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے نیب کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں واجبات کی وصولی کے لیے کیس دائر کیا تھا۔

براڈ شیٹ نے پاناما جے آئی ٹی سے والیم 10 کی فراہمی کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ براڈ شیٹ والیم 10 کو بطور ثبوت برطانوی عدالت میں پیش کرنا چاہتی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca