پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، غریب مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں، قانون ہر شہری کو جینے کا حق دیتا ہے
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں، قوم کو چیف جسٹس آف پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔