136
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں 15 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جب کہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل کے پریمیم چارجز الگ ہیں۔
دوسری جانب تیار پیٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر سے بڑھ کر 102 ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور قیمت یہی رہی تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔