اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے چھیاسی پیسے فی لیٹر کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کمی سے 269.77 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے 86 پیسے کمی سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا تھا ۔
53