اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتی بڑھ گئیں ،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 372 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 252110 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔فی لیٹر 329 پیسے کے اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 25843 فی لیٹر روپے ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر اور ہلکے ڈیزل تیل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت فی لیٹر 16498 روپے اور ہلکے ڈیزل تیل کی نئی قیمت 15173 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے لاگو ہوں گی۔