اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 10 روپے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، پٹرول پر لیوی 10 سے 20 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل پر لیوی 5 سے 5 روپے اضافے کا امکان ہے
اوگرا کی سمری کے بعد لیوی اور مارجن کا اضافہ ہوسکتا ہے، مارجن بڑھانے کا نوٹیفکیشن آیا تو اس سے بھی ریٹ بڑھیں گے، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 7 روپے فی لیٹر بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اگست میں لیوی بڑھانے کی شرط عائد کردی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ 31 جولائی کو کیا جائے گا۔