172
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کے لیے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات 12 بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 15, 2023
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 38 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت کے ایک ماہ میں پیٹرول 58 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 55 روپے 78 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔