373
ایک سینئر سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ ڈالرد کے مقابلے روپے کی قیمت کا استحکام ہے. مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.29 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.75 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے،مذکورہ افسر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا ڈیزل کی قیمت کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 276.21 روپے سے کم کر کے 267.34 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی. اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83 سے کم ہو کر 185.54 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ہلکے ڈیزل کی قیمت 165.75 سے کم ہو کر 164 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔