اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
حکام اکتوبر آئی ایم ایف کی شرائط سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں۔
معاملے سے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ اتحادی حکومت ممکنہ طور پر یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرے گی، جس سے 6 بلین ڈالر کے IMF بیل آ ئو ٹ پیکج کو بحال کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کی شرح میں اگلے ماہ سے اضافے کا امکان ہے
ذرائع نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے یکم ستمبر سے زرعی شعبے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا امکان ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے پہلے ہی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات سے سبسڈی ختم کردی ہے جس سے مہنگائی کی لہر شروع ہوگئی ہے۔
17 اگست کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تصدیق کی کہ حکومت نے پہلے سے شرائط پوری کرنے کے بعد آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ (LoI) واپس بھیج دیا ہے، جس سے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
صحافیوں کے ساتھ اپنی گفتگو میں، وزیر خزانہ نے کہا کہ 12 اگست کو موصول ہونے والی دستاویز کو ان کے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایس بی پی کے قائم مقام گورنر مرتضی سید کے دستخطوں کے بعد قرض دہندہ کو بھیجا گیا تھا۔