پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے ٹیکس معاملے پر مذاکرات ناکام ،پاکستان میں پٹرول پمپس بند

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹیکسز کے معاملے پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور ڈیڈ لاک برقرار، ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے پمپس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے معاملے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا جس میں ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جمعہ سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہو گی اور اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام پمپس بند رہیں گے
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے عہدیدار کی ہلاکت کے باعث ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔
رات 12 بجے ہی ایسوسی ایشن کی کال پر کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کر دی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر لاہور میں ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے بھی ہڑتال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے کوئی حل نہیں نکل سکتا بلکہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ادھر پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات دستیاب رہیں گی، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور پیٹرول پمپ کھلے رکھیں۔
اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف احتجاج کے طور پر 5 جولائی سے ملک بھر کے 13 ہزار پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال زیرو انڈیکسڈ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جارہی ہے جس کے لیے حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca