اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل گزشتہ روز ایک خوفناک حادثے سے بچ گئے جب ان کا فوٹوگرافرز نے پیچھا کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور ساس کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے بعد فوٹوگرافراز ان کے پیچھے پڑ گئے۔ شہزادہ ہیری کا تعاقب مسلسل 2 گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران وہ کئی بار خطرناک حادثات سے بال بال بچ بچے
شہزادہ ہیری کے ترجمان کے مطابق چھ تیز رفتار گاڑیوں نے شہزادے کی گاڑی کا پیچھا کیا۔ ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی اور تصاویر بھی لی گئیں۔ پرنس ہیری کی گاڑی کے پیچھے آنے والی کاریں بھی ٹریفک کے سنگل توڑ کر فٹ پاتھ پر چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ونڈسر کیسل میں اپنا گھر خالی کرنے کا حکم
دوسری جانب فوٹوگرافرز نے بیان میں کہا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل جیسی مشہور شخصیات کی تصاویر لینا ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ ہمارا انہیں نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہمارے پاس صرف کیمرے تھے۔شہزادہ ہیری کی والدہ شہزادی ڈیانا 1997 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ‘ کل کتنی زبانوں میں شائع ہو گی ؟
اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کے بارے میں ایک انٹرویو میں شہزادہ ہرنے نے فوٹوگرافرز کو ‘کتوں کا ڈھیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب میری والدہ گھر سے باہر نکلیں تو کتوں کا ایک ٹولہ ان کا پیچھا کرتا تھا، اسے ہراساں کرتا تھا، اس پر چیختا تھا اور اس پر تھوکتا تھا۔ . تاکہ وہ ردعمل کا اظہار کر سکیں اور تصویریں بنا سکیں۔