227
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی جس کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کاجی ایچ کیو کے گیٹ لاہور میں کورکمانڈر آفس کے باہراحتجاج ،توڑ پھوڑ
ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں ملوث 4 خواتین سمیت 14 افراد کی شناخت ہوئی ہے، جن میں سے 9 کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کا کراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور سرکاری اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔