189
حنا ثانی کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔ آج شام پاکستان پہنچنے والی ایئر ہوسٹس کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 کی ایئر ہوسٹس پاکستان سے کینیڈا پہنچی تھی اور اسے ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کے باعث حراست میں لے لیا گیا۔
ایئر ہوسٹس کو کسٹم حکام نے طویل پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا۔حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 میں بطور ایئر ہوسٹس تعینات نہیں کیا گیا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔