تنخواہوں میں اضافے کے خلاف احتجاج،ملک بھر میں پی آئی اے کے دفاتر بند

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی آئی اے کے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے باعث ملک بھر میں پی آئی اے کے بکنگ دفاتر بند کر دئیے گئے۔
دفاتر بند ہونے کی وجہ سے مسافر بروقت بکنگ نہ ملنے پر پریشان ہیں۔
لاہور میں پی آئی اے کی مبینہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا، ملازمین نے ٹاؤن آفس میں تمام بکنگ کاؤنٹرز بند کرکے بکنگ ہال کو تالے لگا دئیے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ کراچی پریس کلب کے قریب پی آئی اے بکنگ آفس کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے پی آئی اے ایکشن کمیشن کے دو رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے یونین رہنماؤں سمیت 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں ہوا جس میں پی آئی اے انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایئر لائن کی تنظیم نو اور پی آئی اے کے مالیاتی امور پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں انتظامیہ نے تنخواہوں میں اضافے اور پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے کی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی اور پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے تین ہفتوں سے جاری احتجاج کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے بورڈ میٹنگ میں اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ایئرلائن کے مالی حالات ٹھیک نہیں، اس وقت تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے پی آئی اے کی 23 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کمرشل بینکوں سے قرض لے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca