مذکورہ فیصلہ خواتین ایئر ہوسٹسز اور مرد اسٹیورڈز کے غائب کے متواتر واقعات پر کیا گیا۔ 10 نومبر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان سے کینیڈا جانے والے دو فلائٹ اسٹیورڈز خالد محمود آفریدی اور فدا حسین شاہ غائب گئے۔
کینیڈا سے واپسی کے دوران دونوں ائیر ہوسٹس اپنی فلائٹ تک نہیں پہنچیں، مذکورہ فلائٹ دونوں افراد کے بغیر واپس آگئی، فدا حسین شاہ کا پرسنل اسٹاف نمبر 61277 اور خالد محمود کا پرسنل اسٹاف نمبر 60744 تھا
ماضی میں پی آئی اے کی متعدد ایئر ہوسٹسز بیرون ملک پروازوں سے غائب ہو چکی ہیں، جن میں خواتین ایئر ہوسٹسز اور مرد کیبن کریو شامل ہیں۔
دونوں ایئر ہوسٹسز کے غائب ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی لوکل اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں ایئر ہوسٹسز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برطرفی اور واجبات کی ضبطی بھی شامل ہے۔ .