فنڈز کی کمی، 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز بند ہونے کے دہانے پر ہے، طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ایئربس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام روک دیا ہے۔
پی آئی اے کے ایک اعلیٰ انتظامی افسر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اگر آئندہ دو روز میں پی آئی اے کو فنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹرسٹ سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت پی آئی اے پر عائد قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے ہر سال 23 ارب روپے دیتی ہے جب کہ قرضہ پی آئی اے خود ادا کرتی ہے۔ گزشتہ سال پی ڈی ایم حکومت نے یہ رقم پی آئی اے کو دی تھی۔ اور اب نگران حکومت نے بھی ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔
عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پی آئی اے کا ادائیگیوں کا توازن بگڑ گیا ہے جبکہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران پرواز کے قابل طیاروں کی تعداد 30 سے ​​کم ہو کر 23 اور مزید کم ہو کر 16 ہو گئی ہے اور پروازوں میں اس کمی کے باعث یومیہ آمدن میں بھی کمی ہوئی ہے۔
ایندھن کی رقم کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے چار طیاروں کو دبئی ایئرپورٹ پر اور ایک طیارہ سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ پی آئی اے کو دمام ایئرپورٹ پر 20 ملین ریال ادا کرنے ہیں۔
طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ایئربس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام روک دیا، ایئر لائنز کی بین الاقوامی تنظیم آئی اے ٹی اے نے بھی آج پی آئی اے کو بلاک کر دیا تاہم ساڑھے تین ملین ڈالر کی ادائیگی کے بعد آئی اے ٹی اے نے اپنی سروسز بحال کر دیں۔
ادھرپی آئی اے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رقم ملنے پر تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
وزارت ہوا بازی نے وزارت خزانہ پر واضح کیا ہے کہ اگر پی آئی اے کو آؤٹ سورس کرنا ہے تو فلائٹ آپریشن جاری رکھنا ہوگا، تب ہی پی آئی اے کو اچھا خریدار مل سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا