پِچینی کا بل پیش کرنے کا اعلان ,صحت کے پیشہ ور افراد کو صوبے سے آنا آسان ہوگا

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  اونٹاریو کے لیبر منسٹر ڈیوڈ پِچینی (David Piccini) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ایک نیا بل پیش کریں گے جو دوسرے صوبوں کے صحت کے پیشہ ور افراد کو اونٹاریو میں کام کرنے کی اجازت کو مزید آسان بنائے گا۔

فی الحال، حکومت نے پہلے ہی ڈاکٹروں، نرسوں، سانس کے معالجین اور میڈیکل لیب ٹیکنولوجسٹ کو دوسرے صوبوں سے آ کر کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، بشرطیکہ وہ اونٹاریو کے متعلقہ ریگولیٹری کالج کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں۔ پیش کیے جانے والے بل کے تحت مزید 16 صحت کے شعبے شامل ہوں گے، جن میں ڈینٹسٹ، میڈیکل ریڈی ایشن اور امیجنگ یکنولوجسٹ، مڈوائف، آپٹومیٹرسٹ، فارماسسٹ اور ماہر نفسیات شامل ہیں، تاکہ وہ بھی آسانی سے اونٹاریو میں کام کر سکیں۔
یہ بل “as-of-right” اصول متعارف کرا سکتا ہے — یعنی صحت کے کارکنان کو پیشگی منظوری یا اضافی رکاوٹوں کے بغیر کام کرنے کا حق دیا جائے گا، بشرطیکہ وہ مناسب لائسنس اور معیار پورے کریں۔ یہ اقدام صوبائی صحت کی سہولتوں کو مضبوط بنانے، ہیلتھ کیئر اسٹاف کی قلت کو کم کرنے اور مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے تناظر میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔