اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز )امریکا میں انسانوں میں سور کے گردے کی پیوند کاری کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص کوسور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ 32 دن تک انسانوں میں فعال رہتا ہے۔
سرجنز کے مطابق وہ پر امید ہیں کہ متاثرہ شخص میں سور کا گردہ معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
امریکی سرجنوں کا کہنا ہے کہ انسان میں سور کے گردے کا معمول کے مطابق کام کرنا بہت بڑی پیش رفت ہے اور امید ہے کہ سور کا گردہ دوسرے انسانوں میں بھی معمول کے مطابق کام کرے گا۔
اس سرجری کو کیا کہتے ہیں؟
طبی دنیا میں اس قسم کی سرجری کو زینو ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے، جس میں ایک قسم کے جاندار کے اعضاء یا ٹشوز کو دوسری قسم کے جاندار میں منتقل کیا جاتا ہے۔
ایک قدامت پسند اندازے کے مطابق امریکہ میں ہر روز 17 افراد محض اس لیے مر جاتے ہیں کہ وہ انسانی اعضا کی پیوند کاری کا انتظار کر رہے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیاب سرجری کے باوجود ریگولیٹری منظوری کے علاوہ کئی رکاوٹیں ہیں۔