عازمین جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کر سکتے ہیں ، سعودی وزارت حج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین کے عمرے کی تعداد متعین نہیں ہے اور عازمین جتنی بار چاہیں عمرہ کر سکتے ہیں۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت حج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین کے عمرے کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا اور عازمین اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ وزٹ، ٹورسٹ یا ایمپلائمنٹ ویزہ رکھنے والے بغیر کسی پابندی کے عمرہ کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کا بڑا اعلان ،خواتین اب محرم کے بغیر عمرہ کر سکیں گی

زائرین ملک سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کے ذرائع یعنی ہوائی، سمندری یا سمندری راستے بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب آنے اور جانے کے سلسلے میں کسی بین الاقوامی یا مقامی ہوائی اڈے پر کوئی پابندی نہیں ہے، یہ کسی بھی ہوائی اڈے سے کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

حج کے لیے عمر کی حد ختم ، عمرہ ویزے کی میعاد 90 دن،انشورنس فیس بھی کم کردی گئی

واضح رہے کہ سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد سعودی عرب میں آمد، عمرہ، مسجد نبوی کی زیارت، سیاحتی پروگراموں میں شرکت اور ٹرانزٹ ویزے پر مملکت کے شہروں کا دورہ کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

  عمرہ زائرین کو تمام ایئرپورٹس پر جانے کی اجازت 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca