عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے ،حج کا رکن اعظم ادا کرینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لاکھوں عازمین حج کا مرکزی رکن ادا کرنے کے لیے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ظہر اور عصر کی نماز قصر اور جمع کی صورت میں ادا کریں گے اور خطبہ حج سنیں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعقیلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔عازمین پورا دن میدان عرفات میں عبادت میں گزاریں گے۔ عرفات میں خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔ مغرب سے قبل عازمین مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مناسک حج کا پہلا مرحلہ شروع،عازمین منیٰ روانہ

اتوار کی صبح عازمین منیٰ واپس جائیں گے اور رمی جمرات ادا کریں گے جس کے بعد قربانی کی جائے گی اور عازمین حج کا فریضہ مکمل کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق عرفات میں مسجد نبوی کے بعد مکہ مکرمہ کے علاقے کی دوسری بڑی مسجد نمرہ میں عازمین کے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

بعض علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کے باعث سعودی حکام نے تمام عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ دھوپ اور گرمی سے خود کو بچانے کے لیے چھتری استعمال کریں اور وافر مقدار میں پانی پییں۔ سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے 34 ہزار سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں اور انتظامی عملے کو متحرک کیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر زائرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سات ایئر ایمبولینس اور 730 ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا