پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس نصب کرنے کا منصوبہ تیز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای-گیٹس (الیکٹرانک پاسپورٹ کنٹرول گیٹس) نصب کرنے کے منصوبے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے

جس کے تحت جدید بایومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کے شناختی امور خودکار طور پر مکمل کیے جائیں گے۔جرمن کمپنی M2P Consulting کے ماہرین نے PAA ہیڈکوارٹرز میں معاہدہ طے کیا۔ اس میں ایفزیبیلٹی اسٹڈی، ڈیزائن، منصوبہ بندی اور آلات کی تنصیب کا عمل شامل ہے

اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس میں ابتدائی سرویز مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی ائیرپورٹ کا سروے 23 اپریل سے جاری ہے ۔

منصوبہ مکمل ہونے پر مسافروں کو شناختی جانچ میں تیزی، سیکیورٹی میں بہتری، اور انسانی چیکنگ پر انحصار میں کمی ملے گی ۔

کھا گیا منصوبہ آئندہ 24 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کے ICAO یا یونائیٹڈ نیشنز کے معیار کے مطابق نظام کی ہم آہنگی بھی شامل ہے ۔

پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ منصوبہ ملک کے ایوی ایشن سیکٹر میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ جرمن ماہرین کی نگرانی میں ہر ہوائی اڈے پر جدید نظام لانے سے مسافروں کو سہولت اور سلامتی دونوں میسر آئیں گی۔ آنے والے دو برسوں میں اسے مکمل کیا جائے گا، جس سے پاکستان میں بین الاقوامی سفر کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com