182 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے آئندہ چار ماہ میں صارفین سے 122 ارب روپے اضافی وصول کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 4.37 روپے فی یونٹ اضافے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران صارفین پر مجموعی اضافی بوجھ 721 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ .
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے آئندہ چار ماہ میں صارفین سے 122 ارب روپے اضافی وصول کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 4.37 روپے فی یونٹ اضافے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران صارفین پر مجموعی اضافی بوجھ 721 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ .
مذکورہ بالا اضافے کے علاوہ، گردشی قرضے میں بھی 392 ارب روپے کا اضافہ ہوگا جسے بجٹ سبسڈیز سے پورا کیا جائے گا، 4.37 روپے فی یونٹ اضافے کا مقصد گردشی قرضے کو اس کی موجودہ سطح 2.31 ٹریلین روپے تک لانا ہے
پاور ڈویژن کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیے گئے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق، بجلی کی قیمت میں مذکورہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہے جو صارفین سے ستمبر سے دسمبر 2023 تک وصول کیا جائے گا۔
منصوبے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گردشی قرضوں میں 1.37 ٹریلین روپے کا اضافہ ‘معمول کے مطابق کاروبارکا حصہ ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے بلوں کی وصولی 55 فیصد تک گر گئی ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ اس سے قبل حکومت نے گردشی قرضوں کو 2.128 ٹریلین روپے تک کم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔