اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پلاننگ کمیشن کی نئی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 10 اہم خطرات کا سامنا ہے۔ اقتصادی ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری لازمی قرار دی گئی ہے ۔
توانائی کے شعبے میں مسائل، تعلیم و صحت میں معیارِ کمی، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثراتبرآمدات میں کمی، سیاسی عدم استحکام، اور پالیسیوں کا فقدانمالیاتی و کرنٹ کھاتے کا خسارہ، ناخوشگوار کاروباری ماحول، اور بڑھتی ہوئی آبادیپانی و خوراک کی فراہمی میں موسمیاتی بحران کے اثراتغربت میں اضافہ اور تعلیم و صحت کے شعبوں کے ذریعے اقتصادی نشیب ہیں۔موجودہ شرحِ نمو کے مطابق 2047 تک جی ڈی پی گروتھ صرف 4.7 فیصد تک محدود رہے گی۔غربت، بے روزگاری اور معاشی استحکام کے لیے 9.8 فیصد سالانہ نمو ضروری ہے ۔
نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے، ٹیکنالوجی، علاقائی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات،زرعی، صنعتی اور توانائی شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، برآمدات میں اضافہ، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا۔چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں (SMEs) کی ترقی، انسانی وسائل کی استعداد، اور غربت کا خاتمہ ۔موجودہ شرح نمو سے پاکستان 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت تک نہیں پہنچ سکے گااس کے لیے سیاسی استحکام اولین شرط ہے، امن و امان کو بہتر بنانا اور عوام کے اعتماد کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔