اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی ہی پارٹی کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مزید نہیں چل سکتا۔
ن لیگ نے باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دے کرخود ووٹ کو بےعزت کردیا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بتایا جائے کہ یہ غلط فیصلہ کرنے کیلئے ان کی چاپلوسی کس نے کی۔ مریم نواز مستقبل قریب میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آرہی ہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے یہ بھی تجویز دی کہ الیکشن 2025 میں اکٹھے کرائے جائیں، شہباز شریف کو مزید 5 سال مل جائیں تو ملک ترقی کرے گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی نے بھی اپنی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عوام مہنگائی کا شکار ہیں اور وزراء کے پاس اپنے دفاتر سے باہر آنے کا وقت بھی نہیں ہے۔ ، پی ڈی ایم نے حکومت لے کر مصیبت کو اپنے گلے میں ڈال لیا ہے۔