اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا۔
پیشرفت سے واقف ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر حمزہ شہباز کو عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز کو اس وقت وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پرویز الہی پنجاب کے نئے وزیراعلی ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔