اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) مسلم لیگ ن کوپنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، رانا مشہود شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور آئندہ کی حکمت عملی اور حمزہ شہباز کی وزارت اعلی بچانے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے ان کا اجلاس کل بلائے جانے کی توقع کی جارہی ہے