108
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد کے بعد بلوچستان میں تینوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق فیصلہ مذاکرات میں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے جام کمال ن لیگ بنانے کی شرط پر پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں جب کہ جے یو آئی نے عبدالغفور حیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔