ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف حافظ آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے, جس کے دوران وہ معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، مریم نواز بھی ریلی سے خطاب کریں گی. .
مریم نواز نے پہلے ہی انتخابات کے لیے مہم شروع کر دی ہے، انہوں نے ایک روز قبل اوکاڑہ میں ہونے والی ریلی میںشرکت کی تھی, کل مریم نواز نے لاہور کے اپنے حلقہ پی پی 159 میں منعقدہ جلسہ عام میں بھی شرکت کی
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں آپ کی بہت شکر گزار ہوں، آپ نے میرا پرتپاک استقبال کیا میں شیر کو فتح دلانے کا وعدہ کرتی ہوں، میں دن رات آپ کی خدمت کرنے کا وعدہ کرتی ہوں
مریم نواز نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کہیں سپیڈو بس اور اورنج ٹرین نظر آتی ہے، یہ سب نواز شریف کی خدمت کی نشانیاں , میں لاہور کو بتانا چا ہتی ہوں کہ مسلم لیگ (ن) نے خدمات کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے.
330