141
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر معنی خیز تبصرہ کیا ہے۔نواز شریف نے لندن میں صحافیوں کے بجٹ سے متعلق سوال کا معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ خیر کرے۔وطن واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر نواز شریف نے کہا کہ ‘جب آپ لوگ پاکستان واپس جائیں گے
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال 2023-2024 کے لیے 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کردیا ہے۔
اس بجٹ میں حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ریکارڈ رقم مختص کی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نان فائلرز پر شکنجہ کسا ہے اور ان پر نئے ٹیکس لگائے ہیں جبکہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پروگرام بھی متعارف کرائے ہیں۔