اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات آج پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، عامر کیانی پر مشتمل وفد امین الحسنات کا استقبال کرے گا، دربار عالیہ بھیرہ شریف کے ہزاروں عقیدت مند بھی تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے، پیرامین الحسنات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے
واضح رہے کہ پیر امین الحسنات نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، پیر امین الحسنات این اے 64 سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔