ن لیگ کی سینئر نائب صدراورچیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مریم نواز کا استقبال (ن) لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید نے کیا اور بعد ازاں وہ ذاتی سیکیورٹی کے حصار میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائونڈ کے لیے ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔

مریم نواز عید الاضحیٰ سے قبل دبئی سے لندن کے لیے روانہ ہوئیں، وہ کچھ دن دبئی میں رہیں اور بعد ازاں لندن میں اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ عید منائی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد (ن) لیگ 5 سے 6 ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔
لندن پہنچنے کے بعد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com