ایس آئی ایف سی سے جڑے تمام پراجیکٹ کو لیکر چلنے کا وعدہ بھی ن لیگ کے منشور میں شامل مسلم لیگ ن کے منشور میں عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے شامل اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد بجلی کے بھاری بلوں میں فوری ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی شامل ، منشور میں نوجوانوں کے لئے سب سے زیادہ مراعات دینے کا وعدہ بھی حصہ ، نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا منشور میں شامل ہو گا، نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات بھی منشور کا حصہ ،
صحت کے حوالے سے اقدامات منشور کا لازمی حصہ، مفت علاج کی فراہمی پر خصوصی توجہ ، بیماریوں سے بچاو، ماں بچے کی صحت کے پروگرام اور طبی عملے کے لئے مسلسل ری فریشرر کورسز کروائے جائیں گے، نوجوانوں کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ بھی منشور کا لازمی حصہ ، خواتین کو معاشی میدان میں خود مختار بنانے کے لئے بھی کئی اقدامات منشور میں شامل
لائیو اسٹاک،زراعت کو منشور میں بنیادی حیثیت دی گئی ہے، کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی قرار ، زراعت میں ہائبرڈ بیج، جدید ترین مشینری و ٹیکنالوجی کا استعمال لانے کے اقدامات کئے جائیں گے ، آزاد خارجہ پالیسی کو پارٹی منشور میں بنیادی حیثیت حاصل ہو گی، ملکی خودمختاری کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا بھی منشور کا حصہ لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر جیسے منصوبے پر خرچ کرنا۔
232