وزیراعلی پنجاب سے  اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا، ن لیگ 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹا ئون میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے اجلاس ہوا جس میں سعد رفیق، ایاز صادق، سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر غور کیا گیا

شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلی سے گورنر کے ذریعے اعتماد کا ووٹ طلب کیا جائے گا جب کہ پارٹی قیادت نے اراکین پنجاب اسمبلی کو ملک میں رہنے کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ صوبے کی تیزی سے بدلتی ہوئی اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے پیش نظر لیگی قیادت نے اتحادی جماعتوں اور پنجاب اسمبلی کے آزاد ارکان کو فوری طور پر لاہور پہنچنے اور صوبائی دارالحکومت میں فی الحال قیام کی ہدایت کی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca