عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،ن لیگی خواتین

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصاویر لگا کر ویڈیو وائرل کی گئی، عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی فیک ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے عظمیٰ بخاری کی تذلیل کی، جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، منفی پروپیگنڈہ کرنے پر تمام کردار بے نقاب ہوں گے۔
جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا، سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا اور سیاسی تربیت اس میں شامل ہے، سیاسی رہنما قوموں کی تربیت کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو کہا جاتا ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے، ایک سیاسی جماعت اسلام کے نام پر مذموم مقاصد پر عمل پیرا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) شائستہ پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست میں خواتین کے خلاف پروپیگنڈہ کسی کو زیب نہیں دیتا، پروپیگنڈے کا شکار خواتینکے ساتھ کھڑی ہیں۔ ایسے سیاسی ہتھکنڈے خلاف استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca