ن لیگ کا وزیراعلی پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لیگی اراکین پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے ن لیگ نے منصوبہ بنالیا۔
مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی بنا لی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

لیگی قیادت نے وزیراعلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔
عدم اعتماد کی تحریک پر لیگی ارکان سے دستخط کروا لئے گئے اور انہیں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے دفتر میں اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔

مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دی ہیںکیونکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com