عمران خان سے ملنے والے تحریک انصاف کے 27 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) لاہور پولیس نے رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والے 27 کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کے کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملاقات کے لیے زمان پارک پہنچے تھے۔

کارکنوں کا تعلق قصور، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا اضلاع سے ہے۔
ملاقات کے بعد کارکن واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں چوکیوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، ؒ
فہرست کے مطابق گرفتار کارکنوں میں سے زیادہ تر کا تعلق قصور، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو تاحال کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی مختلف جیلوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت 30 زیر حراست شہریوں کو رہا کردیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca