پولیس پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی

کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کرکے ریمانڈ کی درخواست دائر کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

کوئٹہ پولیس نے استدعا کی کہ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے گئے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے، عدالت نے تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ خدیجہ شاہ کو پیش نہ کیا گیا تو آئی جی پنجاب سامنے آکر وضاحت دیں، لاء افسران متعلقہ حکام کو فوری عدالتی احکامات سے آگاہ کریں۔

وقفے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ خدیجہ شاہ کو پولیس نے اٹھایا اور صبح ساڑھے دس بجے بلوچستان روانہ ہوئے۔

خدیجہ کے وکیل نے کہا کہ ہم نے خدیجہ شاہ کے عبوری ریمانڈ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، ہماری درخواست ہے کہ خدیجہ شاہ کو فوری طور پر واپس بلایا جائے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو واپس بلانے کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ منسوخ کرنا ہوگا۔ جب تک ریمانڈ ہے عدالت کیسے بلائے گی۔  ، خدیجہ شاہ پنجاب کی حدود میں نہیں تو کیسے بلائیں، ہمیں قانون پر عمل کرنا ہو گا۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم نامہ واپس لے لیا تھا، جس کا تحریری حکومتی حکم نامہ سرکاری وکیل کو عدالت میں پیش کرنا تھا۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔