اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، پولیس نے میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام مقدمات میں ضمانت ہونے کے باوجود اب یہ واضح ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مذموم عزائم کے باوجود میں اسلام آباد اور عدالت جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔
It is also obvious now that the entire siege of Lahore was not about ensuring I appear before the court in a case but was intended to take me away to prison so that I am unable to lead our election campaign.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
ان کے مذموم عزائم سب پر عیاں ہو چکے ہیں، لاہور کا محاصرہ کسی صورت میری عدالت میں حاضری یقینی بنانا نہیں تھا، لاہور کے محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔
ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ‘پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟’ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں ایک اجلاس میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔