سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے مطابق پولیس نے شاونیسی کے پڑوس میں شاویل روڈ SE کے 0-100 بلاک میں رات 3 بجے کے قریب فائرنگ کی اطلاعات پر رسپانس کیا پولیس نے بتایا کہ ایک شخص سوئٹ میں مردہ حالت میں موجود تھا۔
قائم مقام سٹاف سارجنٹ جونو بریڈی نےتصدیق کی کہ یہ واقعہ ہوٹل کی چوتھی منزل پر پیش آیا۔ واقعہ کے وقت ہوٹل میں بچوں کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔
بریڈی نے بتایا کہ ایک شخص حراست میں ہے اور کیلگری پولیس سروس کا ہومی سائیڈ یونٹ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
تفتیش ابھی ابتدائی ہے اور ہمارے پاس اس وقت مزید معلومات نہیں ہیں، اس طرح کے واقعے کے ساتھ پورا ہوٹل ایک کرائم سین ہے