اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد پولیس نے پیر کو دیر گئے پارلیمنٹ لاجز میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا اور اس سے اسلحہ، سیٹلائٹ فون اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ۔
میڈیا ہاؤس کے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق، چھاپہ ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کی نگرانی میں مارا گیا اور گل بھی ان کے ساتھ ہتھکڑیوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ موجود تھے۔
کارروائی کے دوران ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔ تاہم، گل نے ہتھیار کی ملکیت لینے سے انکار کر دیا۔
کمرے سے اسلحہ کے علاوہ ایک موبائل فون، سیٹلائٹ فون اور یو ایس بی بھی برآمد ہوئی ہے۔ مزید یہ کہ وہ پرس جو غائب تھا، بھی برآمد ہوا ہے جس میں اس کے دو شناختی کارڈ بھی ملے ہیں۔ ان تمام کے ساتھ دو پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گل نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے اس بات کا کوئی پتہ نہیں ہے کہ کمرے میں پرس کیوں پایا گیا
انہوں نے کہا کہ میرا پرس عموماً میرا ڈرائیور اپنے ساتھ لے جاتا تھا اور جس کمرے سے پستول برآمد ہوا وہ میرے محافظوں کے زیر استعمال تھا۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے گل نے جنسی زیادتی کے دعووں کی تصدیق کی۔
گل نے سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں، میرے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
"میں اپنے کمرے میں کچھ تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں، میرا پاسپورٹ معمول کی جگہ پر نہیں ملا… یہ اشارہ دیتا ہے کہ میری حراست کے دوران کوئی یہاں آیا تھا
پولیس پھر گل کو پنجاب ہاؤس لے گئی۔ انہوں نے وہاں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے کی بھی تلاشی لی۔ لیکن، انہیں وہاں اس کا کوئی سامان نہیں ملا،
پولیس نے کہا کہ گل کا سامان پہلے ہی پارلیمنٹ لاجز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ گل کے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے برآمد ہونے والی پستول کا معاملہ سیکرٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گل کا پارلیمنٹ لاجز کا کمرہ سینیٹر عبدالقادر کو الاٹ ہے۔