پولیس کا مانچسٹر ایئر پورٹ پر پاکستانی نوجوان پر تشدد ، کمیونٹی کا اظہار تشویش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوان پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہوائی اڈے پر لڑائی کی اطلاع پر بلایا گیا تھا، وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں، اور انہوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ویڈیو میں پولیس افسر کو زمین پر گرنے والے شخص کو لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زمین پر گرنے والے شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی ہوئی تھی جب کہ دیگر پولیس اہلکار تماشائیوں کو پیچھے ہٹنے کو کہتے رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اچانک قریبی بنچ پر بیٹھے ایک شخص پر چڑھ دوڑی اور اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوان پر تشدد کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مانچسٹر سے برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا غیر ضروری استعمال کیا۔افضل خان نے مطالبہ کیا کہ معاملہ پولیس کنڈکٹ کے لیے آزاد دفتر کو بھیجا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔