پولیو مہم،اسرائیل غزہ حملوں میں 3 دن کے وقفے پر رضامند

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک وقفے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو ویکسینیشن کے دوران غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 5 روز قبل 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ غزہ میں دس ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 640,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ ان کے ملک نے غزہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی امریکی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 92 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ ہزاروں فلسطینی زخمی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔