سیاسی پیش رفت کا اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کے ہمارے حق سےتعلق نہیں،ایران

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد  کا کہنا ہے کہ دشمن کو ہمارے درست جواب کا انتظار کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کا ردعمل ماضی کے اقدامات جیسا نہیں ہوسکتا، وقت ہمارے ساتھ ہے، اسرائیل کے خلاف ردعمل طویل ہوسکتا ہے۔جنرل علی محمد نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صیہونی حکومت نے مخصوص اہداف مقرر کیے تھے لیکن وہ کچھ حاصل نہیں کرسکے، بلکہ مزاحمتی محاذ مضبوط ہوتا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی بھی سیاسی پیش رفت کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے ہمارے حق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے قبل اگست کے دوسرے ہفتے میں امریکی اور برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل پر بڑے حملے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔