سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکیں ، پی ٹی آئی کے عالمی اداروں کو خطوط 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ اور چھاپوں کے معاملے پر عالمی اداروں کو خطوط لکھےگئے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے حکومت کی غیر قانونی پالیسیوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ، ہاؤس آف کامن، آئی پی یو، سی پی اے، ہاؤس آف لارڈ، امریکن ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز، ہائی کمشنر وغیرہ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

اسد قیصر نے عالمی اداروں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بطور سابق سپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے سیاسی کارکنوں کی آواز کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

سابق سپیکر نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے ہٹانے کے لیے جھوٹے فوجداری مقدمات بنائے گئے، انہیں قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری گئیں اور 127 مقدمات درج کیے گئے، عمران خان کے گھر پر کئی حملے کیے گئے اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس نے دوران حراست بے دردی سے قتل کر دیا اور عمران خان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

اسد قیصر نے خط میں مزید لکھا کہ پی ڈی ایم نے جعلی آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے پاکستان کی سپریم جوڈیشری پر  حملہ آور ہے

سابق سپیکر اسد قیصر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود دو صوبوں میں انتخابات غیر آئینی طور پر ملتوی کر دیئے۔ سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا