سیاسی عدم استحکام پاکستان میں معیشت کو سست کر سکتا ہے،ورلڈ بینک

رپورٹ میں عالمی بینک کا کہنا ہے کہ انتخابی غیر یقینی صورتحال، سیاسی اور سماجی بے چینی اور تشدد نجی شعبے کی ترقی کو سست کر سکتا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو کم کر سکتا ہے اور اقتصادی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک میں انتخابات ہوں گے. جنوبی ایشیائی ممالک میں جن کی مالی حالت کمزور ہے، انتخابات پر ہونے والے اخراجات کی وجہ سے مالی کمزوریاں بڑھ جائیں گی. انتخابات کے بعد ترقی میں بہتری آسکتی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کے سیلاب اور بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال نے کارکردگی میں 0.2 فیصد کمی کی، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخر میں زرمبادلہ کی منڈی میں قوانین کے سخت نفاذ، رقم کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران معاشی نقطہ نظر دباؤ میں رہتا ہے، اقتصادی ترقی کی شرح 1.7 فیصد متوقع ہے،مہنگائی کو کم کرنے کے لیے مانیٹری اور مالیاتی پالیسی سخت رہے گی جس سے ادائیگیوں میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان، نیپال اور افغانستان جیسے ممالک کو سیکورٹی خطرات کی وجہ سے معیشت کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔