ملک بھرسے سیاسی رہنمائوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔پی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، پی پی 96 چنیوٹ ڈاکٹر فخر النساء نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پی پی 73 سے زاہد غوری اور سہیل الیاس، سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی پی پی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن، پی پی پی کسان ونگ کے صدر عنایت علی شاہ اور سیکریٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ پی پی پی سینٹرل پنجاب احسن رضوی موجود تھے۔

سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور وہاڑی سے طاہر خان کھچی، بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں محمد علی پیرزادہ، پی پی 129 سے محمد نوازش علی خان نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com