170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ہمیں ایسے کیسز نہیں بنانے چاہیے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کریں۔ .
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اس لیے گورنر نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو گالی دینے، جیلوں میں ڈالنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، کوئی ایسا فورم ہونا چاہیے جہاں سے مسائل کا حل نکلے، سیاستدانوں کا احتساب بیلٹ باکس کے ذریعے ہوتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ووٹ کو عزت نہیں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی اپنی حکمت عملی ہے۔